بھوک ہڑتال

سنٹرل جیل مردان میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال،دو کی حالت غیر

ویب ڈیسک: سنٹرل جیل مردان میں قیدیوں نے جیل انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اور ہتک آمیز روئے کے خلاف بھوک ہڑتال کردی ۔
4چار روز سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث دوقیدیوں کی حالت غیر ہو گئی جنہیں علاج کے لئے جیل ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔
قیدیوں کا موقف ہے کہ جیل میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب جیل ہسپتال میں پنکھے نہ ہونے سے قیدی گرمی سے نڈھال ہو گئے ہیں ۔
قیدیوں نے مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور آئی جی جیل خانہ جات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی