ججوں کے تقرر کی منظوری

سپریم کورٹ میں تین ججوں کے تقرر کی منظوری

ویب ڈیسک: صدر مملکت کی جانب سے سپریم کورٹ میں تین ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔
صدر مملکت نے جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے تینوں ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کی تقرری کی سفارش کی تھی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے 90 دن قید تنہائی میں گزارے