خیبرپختونخوا میں بھی ملک بھر کی طرح 18 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا، فیصل واوڈا

ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بھی ملک بھر کی طرح 18 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیر خزانہ نے ہماری سفارشات بہت تحمل سے سنیں اور تعاون کیا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں، وفاق میں غیر ضروری وزارتوں کو فی الفور ختم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، لیاقت باغ سیل