آپریشن عزم استحکام درحقیقت آپریشن عدم استحکام ثابت ہو گا، فضل الرحمان

ویب ڈیسک: آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرتے ہوئے دیگر ملکی سیاسی جماعتوں کی طرح جمعیت علمائے اسلام نے بھی اس کی مخالفت کر دی۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام درحقیقت آپریشن عدم استحکام ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کا فیصلہ کوئی اور کرے گا جبکہ اس کی تمام تر ذمہ داری سیاسی جماعتیں اٹھائیں گی۔
اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کو ہر شعبے میں اپنی بالادستی ختم کرنا ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں بھی اپنا مؤقف دے چکے ہیں اور باہر بھی، ہم نے عوامی رابطے کا ایک سفر شروع کیا تھا، عوام نے ہمیں جو پذیرائی بخشی وہ ناقابل فراموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف وزیراعظم نہیں صرف کرسی پر بیٹھ کر خوش ہے جبکہ ملکی خوشحالی کیلئے آئین پر عمل کر کے ہی لائِی جا سکتی ہے اور اسی سے پاکستان مضبوط ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت الیکشن کمیشن نے چیلنج کردی