آئِی ایم ایف کاایک اورمطالبہ پورا، گیس قیمتوں میں مزیداضافےکاامکان

ویب ڈیسک: آئِی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے حکومت نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے آئندہ بجٹ سال کے لیے گیس قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
حکومت نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا کرتے ہوئے کیپٹیو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے گیس قیمتوں فی ایم ایم بی ٹی یو 250 روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی اعلامیہ کے مطابق اس اقدام سے فی ایم ایم بی ٹی یو کی موجودہ قیمت 2750 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی 2024 سے حکومت کی جانب سے کیپٹیو پاور پلانٹس کی گیس قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  بدعنوانی کی روک تھام، قائم کردہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی غیرفعال