8 ماہ سے جاری غزہ جنگ میں 21 ہزار سے زائد بچے لاپتہ ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: 8 ماہ سے جاری غزہ جنگ میں 21 ہزار سے زائد بچے لاپتہ ہونے کا انکشاف کیاگیا ہے۔
سیو دی چلڈرن نامی تنظیم کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غزہ جنگ میں 21 ہزار فلسطینی بچے لاپتہ ہیں۔ ان کی جانب سے اس انکشاف کے بعد عالمی تنظیموں سے اس سلسلے میں تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اس حوالے سے تنظیم کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جو 21 ہزار سے زائد بچے لاپتہ ہیں یہ یا تو ملبے تلے دبے ہیں یا خاندانوں سے بچھڑ گئے ہیں یا پھر صیہونیوں کی حراست میں ہیں۔
رپورٹ میں یہ بچوں کی تلاش کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تنظیم کی جانب سے جاری رپورٹ میں غزہ میں اجتماعی قبروں سے بھی تعداد میں بچوں کی لاشیں ملنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں طوفان وسیلاب سے تباہی، 43 افراد ہلاک، سیکڑوں گھر تباہ