لنڈی کوتل میں قیام امن کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں قیام امن کے لیے تمام اقوام کے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ۔ اس دوران مین بازار، خیبر مارکیٹ سمیت تمام مارکیٹیں احتجاجا بند کر دیئے کر دئے گئے۔
ذرائع کے مطابق علاقہ میں امن کی خطر نکلے ہجوم نے خیبر تکیہ سے سفید جھنڈے اٹھائے بازار تک امن مارچ کیا۔
ریلی میں بلدیاتی نمائندہ گان، خیبر سیاسی اتحاد کے رہنما، طلباء، قومی مشران اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بازار باچہ خان چوک میں ریلی احتجاجی جلسے میں تبدیل ہو گئی۔
لنڈی کوتل میں قیام امن کیلئے ریلی مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سرزمین پر امن چاہتے ہیں، یہاں کا امن ایک سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قاتلوں کو ابتک گرفتار نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ بیوٹیفکیشن، چلڈرن پارک منصوبہ دو سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا