فنڈجاری

پشاور:صوبائی حکومت کی جانب سے بجلی ٹرانسفارمر مرمت کیلئے فنڈجاری

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کی جانب سے تمام صوبائی حلقوں میں بجلی ٹرانسفارمر مرمت کیلئے فنڈجاری کردیا گیا۔
جاری مراسلے کے مطاق ایک ارب 15 کروڑ روپے فنڈلوکل گورنمنٹ کوجاری کیا گیاجوکہ صوبائی حلقوں کے منتخب ارکان کے ذریعے ٹرانسفارمر کی مرمت پر خرچ کیا جائے گا۔
محکمہ خزانہ نے فنڈلوکل گورنمنٹ کو ٹرانسفر کیا فنڈ صوبے کے تمام حلقوں کیلئے مختص کیا گیا ہے،نئے قبائلی اضلاع کے 16 حلقوں کیلئے بھی فنڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو جاری کردیا گیا ہے،بندوبستی 99 حلقوں کیلئے بھی فنڈ فراہم کیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ارکان اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اپنے حلقوں کے خراب ٹرانسفارمر کی فوری مرمت کریں۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کا جنرل اسمبلی سے خطاب،پاکستانی وفد نے واک آؤٹ کردیا