گیس سلنڈر

مانسہرہ میں گھر کے اندرگیس سلنڈر دھماکہ، 3افراد جاں بحق ،4زخمی

ویب ڈیسک: مانسہرہ میں گھر کے اندرگیس سلنڈر دھماکے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مانسہرہ کے نواحی علاقہ لساں نواب میں پیش آیا جہاں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 3افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
دھماکے میں 4افراد شدید زخمی بھی ہو گئے جنہیں فوری طورپر کنگ عبد اللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری میں 81 لبنانی شہید، نیتن یاہو کاجنگ بندی سےانکار