فائرنگ

پشاور:شیخ محمدی میں فریقین کے درمیان فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

ویب ڈیسک: بڈھ بیر کی حدود شیخ محمدی قاضیان اراضیات میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
واقعہ شیخ محمدی محلہ قاضیان میں کھیتوں کو پانی دینے کے تنازعہ پر پیش آیا جہاں دوفریقین شاکر اللہ وغیرہ اور واقف خان وغیرہ کے مابین فائرنگ ہوئی ہے۔
فریقین کی فائرنگ سے وقار ولد شاکر اور مخالف فریق سے واقف ولد شوکت لگ کر شدید زخمی ہو گئے جن میں واقف ولد شوکت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اہم شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے
ملوث ملزمان کی گرفتاری کی خاطر چھاپہ زنی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران 46 افراد ڈوب کر ہلاک