ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے رابطہ کرکے پارٹی قیادت پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے رابطے پرفواد چوہدری نے پی ٹی آئی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پالیسی کے تحت عمران خان کی رہائی ممکن نہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا عمران خان کو جلد از جلد رہا کرنا اور عوامی مینڈیٹ واپس دلانا ہے۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری اور پی ٹی آئی قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے فواد چوہدری کی مثبت تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Load/Hide Comments