بارش کی نوید

ملک بھر میں موسلادھا بارش کی نوید، پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے 7جولائی تک موسلادھار بارش کی نوید سنادی جبکہ پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کم ہوگئی جبکہ عوام نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش سے گرمی تو کم ہوگئی مگر حبس برقرار ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، ایبٹ آباد، سوات، کشمیر اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔
لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج جمعے سے 7جولائی تک مزید موسلادھار بارشوں کی نوید سنائی ہے تاہم سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ حسن ابدال پہنچ گیا،پولیس کی شیلنگ،کئی کارکن زخمی