جلسے کی اجازت منسوخ

اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت منسوخ

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو دی گئی جلسے کی اجازت منسوخ کردی گئی ۔
تحریک انصاف کو پشاور روڈ ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اب انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات اور دہشت گردی کے سبب اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدرات محرم الحرام اور دیگر سیکورٹی خدشات کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں سکیورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کو بھی جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں از سر نو جائزہ لیا گیا۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے درخواستوں، سکیورٹی کی موجودہ صورت حال، محرم الحرام کی آمد اور سیکورٹی خدشات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں جلسے کا NOC معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے، اسلام اباد میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:  مطالبات کے حق میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج