ودہولڈنگ ٹیکس ختم

پٹرول پمپس پر 0اعشاریہ 5فیصد اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ختم

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے بعد 0اعشاریہ 5فیصد اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی جانب سے پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال موخر کرنے کے اعلان کے ہی پیٹرول پمپس پر عائد کر دہ 0.5 فیصد اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے ڈی جی آئل کی جانب سے ایف بی آر سے وضاحت طلب کی گئی تھی ۔
ڈیلرز، ریٹیل آٹ لیٹس(پیٹرول پمپس)حکومت کے مقرر کردہ فکسڈ ڈیلر مارجن پر کام کرتے ہیں اس لیے یہ شعبہ ریگولیٹڈ قیمتوں کا ہے پٹرول پمپس پر فی لیٹر 0.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس یکم جولائی سے فنانس بل میں عائد کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پٹرول پمپس اپنے مارجن پر پہلے ہی 12.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دے رہے تھے اب اضافی ودہولڈنگ ٹیکس کی پیچیدگی کو ختم کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سوات میں پولیس مقابلہ:سفارتکاروں کےقافلے پرحملے میں ملوث دو دہشتگردہلاک