پاکستانی نرسز

پاکستانی نرسز کو ملازمت کیلئے نیویارک بھجوانے پر اتفاق ہوگیا

ویب ڈیسک:پاکستان اور امریکا کے درمیان پاکستانی نرسز کو ضروری پراسیس مکمل کرنے کے بعد ملازمت کیلئے نیویارک بھجوانے پر اتفاق ہوگیاہے ۔
نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فل راموس نے وزارت داخلہ اسلام آباد کا دورہ کیاجہاں وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفد کا خیر مقدم کیا ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ڈپٹی سپیکر نیویارک اسمبلی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، تعلیم، صحت اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں کوالیفائیڈ پاکستانی نرسز کو ضروری پراسیس مکمل کرنے کے بعد ملازمت کیلئے نیویارک بھجوانے پر اتفاق کیا گیا
طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، صحت، تعلیم اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع سے استفادہ کرنے کیلئے قابل عمل پلان تیار کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نیویارک اسمبلی فل راموس نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو نیویارک کے دورے کی دعوت بھی دی۔
فل راموس نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی ہر شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے، امریکہ میں کوالیفائیڈ نرسز کی کمی ہے اور پاکستان اس حوالے سے بہت پوٹینشل ہے، دوطرفہ اشتراک کار کے فروغ سے دونوں ملکوں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی