عمران خان کی درخواست

9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کے 3مقدمات میں عمران خان عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیئے کہ عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، زندگی میں ایک ملزم پر اتنے مقدمات بنتے نہیں دیکھا۔
جو اداروں کے خلاف موقع پر نعرے لگا رہے تھے انکو نہیں پکڑا گیا، جب یہ جرم ہوا تو ملزم تو حراست میں تھا اس پر کیس کیسے بنائے گئے؟
سرکاری وکیل نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں کی مخالفت میں دلائل دیئے کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنی گرفتاری کی صورت میں سول و عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے کی ہدایت دی
پورے پاکستان میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کی جو ہدایت کی گئی تھی اس کا یہ نتیجہ نکلا۔
عمران خان کے وکیل اور سرکاری وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے وسائل کو عوام پر خرچ کرنا چاہیے، مریم نواز