آٹے کی سپلائی بند

پاکستان فلور ملز کا آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک:پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے 11جولائی سے آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
مرکزی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات 11جولائی سے آٹے کی سپلائی بند کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ ٹیکس میں اضافے کو کسی صورت نہیں مانتے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کو فوری ختم کیا جائے ۔
عاصم رضا نے کہا ہے کہ بدھ کے روز سے گندم کی واشنگ بند 11جولائی سے مارکیٹ کو آٹے کی سپلائی کرنا بند کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس دینا ہمارے بس میں نہیں ہے ۔
حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ود ہولڈنگ ٹیکس کو فی الفور ختم کرے، ہم ایسے کسی اضافے کو قبول نہیں کرتے۔
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسویشن کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہر گز عوام کو تکلیف دینا نہیں ہے لیکن ہماری فلور ملز بھی ود ہولڈنگ ٹیکس برداشت نہیں کرسکتیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو پھر 11 جولائی کا آٹے کی سپلائی بند کر دیں گے۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گررہے ہیں، جلد لندن بھاگ جائیں گے، عمر ایوب