پروٹیکٹڈ صارفین کی شکایات پر ایکشن

پروٹیکٹڈ صارفین کی شکایات پر ایکشن، ایف آئی اےکواہم ہدایات جاری

پروٹیکٹڈ صارفین کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو اووربلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔
ویب ڈیسک: پروٹیکٹڈ صارفین کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو اووربلنگ کرنے والے افسروں اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھاکہ یہ طبقہ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اوپر سے اوور بلنگ نے ان کے مسائل مزید بڑھا دیئے۔ پروٹیکٹڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے۔
پروٹیکٹڈ صارفین کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے وفاقی وزیر نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ اس صورتحال کا مکمل جائزہ لے کر حقائق کی روشنی میں بلا امتیاز ذمہ داروں کیخلاف اقدام کرے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ صارفین کی فہرست میں شامل کرنا گھناونا اور ناقابل قبول جرم ہے جس کی مذمت کی جانی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹگری تبدیل ہونے سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ آن پڑا، پروٹیکٹڈ صارفین پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں ان میں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ اووربلنگ سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں، صارفین کی جانب سے اووربلنگ کی شکایات اور ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں‌اووربلنگ کی وجہ سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں اس لئے بار بار حکومت سے درخواست کی جا رہی تھی کہ کسی طرح اس مشکل سے نجات دلائی جائے.

مزید پڑھیں:  ملائیشیا کے وزیراعظم تین روز دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ