آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے تک پہنچنے کیلئے پر امید ہیں، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے تک پہنچنے اور ٹیکس آمدن بڑھنے کیلئے پرامید ہیں، ٹیکس آمدن نہ بڑھی تو یہ آئی ایم ایف کیساتھ ہمارا آخری پروگرام نہیں ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے اور ٹیکس آمدن بڑھنے کیلئے پرامید ہیں۔ انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اگر ہم نے اپنی ٹیکس آمدنی میں اضافہ نہ کیا تو یہ ملکی معشیت کیلئے نقصان دہ ہوگا اور آئی ایم ایف کے ساتھ یہ ہمارا آخری پروگرام نہیں رہے گا۔
ذرائع کے مطابق محمد اورنگزیب نے بتایا کہ رواں ماہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کیساتھ معاہدے تک پہنچنے کیلئے امید برقرار ہے۔
انہوں نے عوام پر واضح کیا کہ ایسا نہیں کہ ہمارے پاس اپنے پروگرام کیلئے پانچ سال کا وقت ہے بلکہ ہمیں اگلے دو ، تین ماہ میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی معشیت کا انحصار درآمدات پر ہے برآمدات پر نہیں۔ درآمدات ہی کی وجہ سے قرضوں کی ادائیگی کیلئے مزید قرض لینا پڑتا ہے اور یوں مسائل جنم لے رہے ہیں۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے پر امید رہنے کے ساتھ ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت بھی پیدا کرنا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ برآمدات کی بجائے جب تک ملکی معیشت درآمدات پر مبنی رہے گی ہمیں قرض دینے والوں کے پاس جانا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  ملکی صورتحال تشویشناک ،مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا : حافظ نعیم