انڈونیشیا میں سونے کی کان بیٹھ

انڈونیشیا میں سونے کی کان بیٹھ گئی، 12 افراد ہلاک، 18 لاپتہ

ویب ڈیسک: انڈونیشیا میں سونے کی کان بیٹھ گئی جس سے اس موقع پر موجود 12 افراد ہلاک جبکہ 18 لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں پیش آیا جہاں شدید بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں سونے کی کان بیٹھنے کے باعث پیش آنے والا واقعہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ اس علاقے میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہونا معمول کی بات ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ حادثے میں 18 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 5 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
دوسری جانب شدید بارشوں کے باعث ریسکیو کے کام میں اہلکاروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انڈونیشیا میں سونے کی کان بیٹھ جانے کے اس دلخراش واقعے کے بعد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جہاں لاپتہ افراد کو نکالنے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں تاہم بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے باعث ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا میں تین لاکھ سے زیادہ لوگ کاریگری یا چھوٹے پیمانے پر سونے کی کان کنی میں مصروف رہتے ہیں۔
ان کے لئے سونے کی کان میں کام کرنا بہ نسبت دیگر کاموں کے آسان کام ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ غیرقانونی بغیر لائسنس یا مناسب آلات کے کام کرتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بغیر لائسنس یا مناسب آلات کے کام کرنے سے یہ لوگ پہلے سے سیلاب اور زلزلے سے متاثر ملک میں خود کو مزید سنگین خطرات میں مبتلا کر لیتے ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ بارشوں نے بھارت، نیپال اور افغانستان سمیت دیگر ممالک میں تباہی پھیلا دی ہے، پانی سڑکوں پر تیرنے لگا ہے جبکہ دریاوں کا پانی بڑھنے لگاہے جس سے آس پاس کے علاقے شدید خطرات کی زد میں‌ہیں.

مزید پڑھیں:  لاہور: سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد وکلاء اور کارکنان گرفتار