شاہ محمود قریشی لاہور منتقل

شاہ محمود قریشی لاہور منتقل، 9 مئی کے حوالے سے تفتیش مکمل

ویب ڈیسک: شاہ محمود قریشی لاہور منتقل کر دیئے گئے، پی ٹی آئی رہنما سے 9 مئی کے حوالے سے تفتیش اڈیالہ جیل میں مکمل کر لی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو سخت سیکیورٹی میں علی الصبح اڈیالہ سے لاہور منتقل کیا گیا۔ جہاں انہیں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود پر لاہور میں 9 مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے پولیس سابق وفاقی وزیر خارجہ سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔
وکیل بیرسٹر تیمور ملک کا اس حوالے سے کہنا ہے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں ہونیوالی پیشی کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اسی لئے شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیا گیا ہے.
یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ اور پی ‌ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا نام بھی ان رہنماوں میں‌شامل ہے جو قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں‌ . کوٹ لکھپت جیل میں‌ انہیں‌انسداد دہشتگردی عدالت میں‌پیش کیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملوں میں 51فلسطینی شہید، 82 زخمی