9اور10محرم الحرام

9اور10محرم الحرام کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت کی جانب سے 9اور10محرم الحرام کوعام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔فوج کوئل رسپانس دینے کیلئے تعینات
ویب ڈیسک: 9اور10محرم الحرام کوعام تعطیل کا اعلان، سیکورٹی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران 9 اور 10 محرم کو حکومت کی جانب عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیاہے ۔ اس مناسبت سے 16 اور 17 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
کابینہ ڈویژن نے محرم الحرام کی دو چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق 16 اور17 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کے باعث تمام دفاتر بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر پاک فوج کی تعیناتی کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔
اس حوالے سے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں‌محرم الحرام کے حوالے سے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، ویسے تو سیکورٹی انتظامات عید قربان کے بعد سے ہی شروع کئے گئے ہیں لیکن اب اسے حتمی شکل دیتے ہوئے باقاعدہ فوج کی تعیناتی کا اعلامیہ بھی جاری کر دیاگیا ہے.
یاد رہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے. اس دوران موبائل انٹرنیٹ و سگنلز بند کرنے کے حوالے سے بھی خبریں گردش کرنے لگی ہیں.
محرم تعطیلات اور ڈیوٹیوں کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے بھی جلد ہی حتمی فیصلہ کیا جائیگا.

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت جو مرضی کرلے، نوجوان ڈی چوک احتجاج کے لئے پرجوش ہیں