جرائم پیشہ افراد کیساتھ روابط،لکی مروت پولیس کے 12اہلکار معطل

ویب ڈیسک: ڈی پی اولکی مروت تیمور خان نے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ روابط کے سنگین الزامات پر تھانہ غزنی خیل میں تعینات ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 12پولیس اہلکار معطل کردیئے ۔
معطل ہونے والوں میں سب انسپکٹر قدرت اللہ، ہیڈ کنسٹیبل سید علی، مددمحرر قیوم، ایل ایچ سی محسن، ڈی ایف سی خالد رضا اور سابقہ ایس ایچ او شفقت اللہ خان کے پانچ گن مین کنسٹبلان برکت اللہ، نوروز، شفیق، نثار، امانت، اور واِئرلیس اپریٹر میر قلم شامل ہیں ۔
ڈی پی او نے معطل اہلکاروں کو تھانہ غزنی خیل سے پولیس لائن کلوز کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
ڈی پی او لکی مروت تیمور خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ میں جرائم پیشہ افراد کے روابط اور کرپشن ثابت ہونے پر اہلکاروں کو محکمہ سے برخاست کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن کی شکایت پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو اپنایا جائے گا،محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں ہے کوئی بھی پولیس آفیسر یا جوان کسی ایسے فعل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ڈی پی او لکی مروت نے گزشتہ ماہ بھی جرائم پیشہ عناصر اور سمگلرز کے ساتھ تعلقات پر 15پولیس اہلکاروں کو معطل کیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر بمباری، سرحد پر صیہونیوں کا حملہ پسپا