ٹرانسفارمر سے کوائل چوری

رستم میں ٹرانسفارمر سے کوائل چوری کرنیوالا گروہ گرفتار، نقدی برآمد

ویب ڈیسک: رستم پولیس نے بری کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمر سے کوائل چوری کرنیوالا گروہ گرفتار کر لیا، ملزمان سے نقدی بھی برآمد کر لی گئِی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رستم پولیس نے ایس ایچ او ذاکر خان کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی ٹرانسفارمر سے کوائل چوری کرنیوالے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کر لئے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہناہے کہ ملزمان سے 02 لاکھ 70 ہزار روپے نقدی بھی برامد کر لی گئِی ہے۔ چور گروہ ملزمان میں لیاقت خان، ریاض خان، لقمان خان، اعجاز اور نصیب زادہ ساکنان ضلع دیراپر شامل ہیں۔
پولیس ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ملزمان مردان کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی کوائل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف دوران تفتیش کر چکے ہیں۔
پولیس کی جانب سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  موسمیاتی تغیر سے ناواقف محکمہ تعلیم نے سکول ٹائمنگ چینج کر دی