صنم جاوید بری

صنم جاوید رہائی کے ایک گھنٹہ بعد دوبارہ گرفتار

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے ایک گھنٹہ بعداسلام آباد سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے ۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے سے بری کر دیا تھا ۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک عمران نے صنم جاوید کے ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے وکلا کی مقدمے سے ڈسچارج کی استدعا منظور کی تھی ۔
عدالت نے صنم جاوید کو بری کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کارکن اپنے اہل خانہ اور وکلا کے ساتھ گھر روانہ ہوگئی تھیں ۔
ایف آئی اے کی جانب سے صنم جاوید کا 6 دن کا ریمانڈ مانگا گیاتھا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین شپ سے مجھے ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، بیرسٹر گوہر