ہنگو میں اٹھویں محرم الحرام

ہنگو میں اٹھویں محرم الحرام کا جلوس اختتام پذیر

ویب ڈیسک: ہنگو میں اٹھویں محرم الحرام کا جلوس اختتام پذیر ہو گیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
اٹھویں محرم الحرام کا جلوس بہادر گھڑی امام بارگاہ سے برآمد ہو کر مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگیا۔
ماہ محرم کے اس جلوس میں سینکڑوں عزاداروں نے شرکت کر کے ماتم کر کے شہدائے کربلا کو پرسہ دیا۔
ہنگو میں اٹھویں محرم الحرام کے جلوس کیلئے سیکورٹی کے انتظامات انتہائِ ٹف تھے، جلوس کے موقع پر جگہ جگہ پر سبیلیں لگائی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  موسمیاتی تغیر سے ناواقف محکمہ تعلیم نے سکول ٹائمنگ چینج کر دی