کنٹینر حادثے کا شکار

تیمر گرہ میں کنٹینر حادثے کا شکار ،2افراد جاں بحق،5زخمی

ویب ڈیسک: تیمر گرہ میں کنٹینر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 5شدید زخمی ہو گئے ۔
حادثہ تیمر گرہ کے قریب سگو کس کے مقام پر پیش آیا جہاں کنٹینر بریک فیل ہونے کے باعث موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 5شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو 1122کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز ،ریکوری وہیکل اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر کے نیچے دبے بچے کو زندہ سلامت نکالا جبکہ مرنے والے دو افراد کی نعشوں کو نکال دیا ۔
زخمیوں کو ایمبولینسز میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن پر لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں،الیکشن کمیشن