پی ٹی آئی پر پابندی

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ مذاق ہے، اعتزاز احسن

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کو مذاق قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی غلط مشورے دے رہا ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے کیا جارہا ہے کیونکہ پی ٹی آئی لیڈر ہر کیسز میں بری ہو رہا ہے ،بہت ہی کوئی بیوقوف ہے کہ جنہوں نے یہ ریفرنس دائر کرنے کا کہا۔
اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ن لیگ نے بتایا کہ ابھی ہم اس معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی سے بات چیت کریں گے تو پی پی انہیں کوئی مشورہ دے گی۔
مسلم لیگ والے جال میں پھنستے جارہے ہیں ، عطا تارڑ کی پریس کانفرنس کی ایک یا دو دن بعد لیگی وزرا تردید کررہے ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ فارم 45ان کے گلے میں گھنٹے کی طرح بندھی ہوئی ہے اور یہ فارم 45کی جو نمود ہے اس سے یہ بھاگنا چاہتے ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے فارم 45 ویب سائٹ پر لگائی اور پھر بعد میں ہٹا دی ،نواز شریف الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں پر اگلی ضرب زیادہ شدید ہوگی، خامنہ ای کی وارننگ