پارا چنار موٹر سائیکل حادثہ

پارا چنار میں موٹر سائیکل حادثے کا شکار ،3نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے صدر مقام پارا چنار میں موٹر سائیکل حادثے کاشکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 3نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔
ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ ضلع کرم کے صدر مقام پارا چنار میں پیش آیا جہاں سپورٹس کمپلیکس کے قریب تیز رفتاری موٹر سائیکل بے قابو ہوکر روڈ سے نیچے جا گری ۔
حادثے میں موٹر سائیکل سوار 3نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زین عباس عمر 15، محمد حسین عمر 20سال اور سبطین حسین عمر 18سال کے نام سے ہوئی ۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین شپ سے مجھے ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، بیرسٹر گوہر