مولانا فضل الرحمان

فوج کو سیاست سے الگ ہونا پڑے گا: مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے فوج کو سیاست سے الگ ہونا پڑے گا۔
موجودہ صورتحال پر جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتوں کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے سیاسی انتشار مزید بڑھے گا۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد حل شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات ہیں۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے فوج کو سیاست سے الگ ہونا پڑے گا، جب تک فوج خود کو سیاست سے الگ نہیں کرتی اس وقت تک ملک بحران سے نہیں نکل پائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے سیاسی انتشار مزید بڑھے گا، تمام ادارے آئین کے مطابق طے شدہ دائرہ کار میں سمٹ جائیں تو ملک سنبھل سکتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مزید کہا کہ سارے مسائل کا حل ملک میں از سر نو شفاف انتخابات کرانے میں مضمر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ طاقتور حلقے جتنا جلد اس حقیقت کو سمجھ جائیں، ملک اور خود ان کے لئے اتنا بہتر ہو گا، بصورت دیگر بگاڑ بڑھے گا، مقتدرہ تسلیم کر لے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام ناکام ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی ایم کیمپ پر پولیس کارروائی،خیبرپختونخواحکومت نےملبہ وفاق پرڈال دیا