5e6bfea872f5d 3

خیبرپختونخوا میں ریکارڈ کورونا ٹیسٹنگ جاری، ایک دن میں 3531 ٹیسٹ کیے گئے، تیمور جھگڑا

پشاور: صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ریکارڈ کورونا ٹیسٹنگ جاری، ایک دن میں 3531 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 5 دنوں میں اوسطاً 3069 کورونا تشخیصی ٹیسٹ ہوئے۔ اب تک صوبے میں 91689 ٹیسٹ کیے جن میں سے 15206 مثبت آئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری میں 81 لبنانی شہید، نیتن یاہو کاجنگ بندی سےانکار

خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہے۔ خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 17 فیصد، پنجاب 22، سندھ 27 اور بلوچستان میں 30 فیصد ہے۔ مفت ٹیسٹ کے لیے شہری 1700 پر کال کریں، محکمہ صحت کی ٹیم ان کے گھر آکر نمونے لے گی۔ صوبے میں مزید کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹریوں پر کام جاری ہے۔ صوبے میں زیادہ تر ٹیسٹ سرکاری لیبارٹریوں میں ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کھپت میں کمی پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان