انسانیت کا عالمی دن آج پاکستان

انسانیت کا عالمی دن آج پاکستان میں بھی منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: انسانیت کا عالمی دن آج پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں بھی منایا جا رہا ہے۔
یہ دن ہمیں انسانیت سے جڑے احساسات سمیت ان کے دکھ درد بانٹنے کا درس دیتا ہے، یہ دن انسانیت پسندوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے حوالے سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کے زیراہتمام مختلف سماجی تنظیموں کے تعاون سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 19 اگست کا دن انسانیت کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ 19 اگست 2003ء کو بغداد میں 22 امدادی کارکن بم حملے میں ہلاک ہوئے تھے، اسی کی یاد میں آج دنیا بھر میں انسانیت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
یہ دن منانے کا مقصد پوری دنیا میں انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے بے لوث جذبے کے تحت کام کرنے والے امدادی کارکنوں اور اداروں کے عزم کو سراہنا اور اُن کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
یاد رہے کہ انسانیت کا عالمی دن آج پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں بھی منایا جا رہا ہے۔
یہ دن ہمیں‌یاد دلاتا ہے کہ ایک دوسرے سے تعلق مضبوط بنانے کیلئے جاری کوششیں کس حد تک قائم رہنی چاہئیں، اس دن سبکو ایک دوسرے سے محبت و بھائی چارے سے پیش آنا ہوگا بلکہ یہ رویہ عمر بھر جاری رہنا چاہئے.

مزید پڑھیں:  اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں،عمران خان