عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے

بل بل پاکستان گانے والے عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر وائرل بل بل پاکستان گانے والے عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے۔
عون علی کھوسہ کی وکیل خدیجہ صدیقی نے عون علی کھوسہ کی گھر واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خوش آمدید، اللہ آپ کی حفاظت کرے۔
یاد رہے کہ بھاری بجلی بلوں کے حوالے سے بل بل پاکستان گانا بنانے والے معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ کو نامعلوم افراد نے حراست میں لے لیا تھا، اس دوران ان کے یوٹیوب چینل سے مذکورہ گانا بھی ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔
یوٹیوبر کے لاپتہ ہونے سے متعلق ان کے بھائی نےسوشل میڈیا ایکس پر آگاہ کرتے ہوئے میسج جاری کیا تھا۔
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے کیپیٹل سٹی پولیس افسر کو 20 اگست تک عون علی کھوسہ کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی ڈیڈلائن کے بعد عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے۔
ان کے وکیل میاں علی اشفاق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عون علی سے تفصیل سے بات ہوئی ہے۔
اس حوالے سے درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ 15 اگست رات 2 بجے نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور عون علی کو اغوا کر کے لے گئے، نامعلوم افراد، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور کیمرہ بھی ساتھ لے گئے۔
اس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ڈیڈ لائن دینے کے بعد یوٹیوبر گھر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کریش ، 6 افراد جاں بحق