الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف سماعت

الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف سماعت، فریقین سے جواب طلب

ویب ڈیسک: الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے وفاق سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
شہری منیر احمد کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔ اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے وکیل پیش ہوئَے، سماعت کے دوران انہوں نے درخواست کی مخالفت کی گئی۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایکٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کا اطلاق اس ایکٹ کے بننے سے قبل، ماضی کے فیصلوں پر نہیں ہو سکتا، ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں شہری کی جانب سے کسی بھی حتمی فیصلے تک پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعت کو مخصوص نشستیں دینے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست بطور اعتراض موجود ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست قابل سماعت ہے۔
الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 23 اگست تک جواب طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر وحشیانہ بمباری، 24گھنٹوں کے دوران مزید 39 فلسطینی شہید