موجودہ پارلیمان

موجودہ پارلیمان کو عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتا، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمان کو عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتا،میں نجومی نہیں جو بتا سکوںکہ حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں۔
صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سیب ات چیت چل رہی ہے، 12سال ہماری مخالفت رہی ہے دنوں کے اندر اتنی جلدی معاملات درست نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے میرے پاس اس کی معلومات نہیں ہیں، سکیورٹی ایجنسیاں بہتر بتاسکتی ہیں۔
بلوچستان اور دیگر چھوٹے صوبوں میں وسائل اور مسائل کو دیکھنے کی ضرورت ہے، ہر صوبے کے وسائل پر مقامی لوگوں کا حق ہونا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آصف زرداری ضرور تشریف لائے ، ہم نے بھائیوں کی طرح ان سے ملاقات کی، اس پارلیمان کو عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتا، میں نجومی نہیں جو بتا سکوں حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی کے حوالے سے ریاستی اداروں کو فیصلہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر :موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق