نیشنل ایکشن پلان پر عمل

آئین کی طرح نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل نہیں ہوا، ایمل ولی خان

ویب ڈیسک:عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے ملک کو داؤپر لگا دیا ہے ، بدقسمتی سے آئین کی طرح نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل نہیں ہوا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ملک میںدہشت گردی، انتہا پسندی کو جہاد کے نام پر پروموٹ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان والوں کے ساتھ ہمارے دل دھڑکتے ہیں، نیشنل ایکشن پلان بہترین کاغذ کا ٹکڑا لیکن کبھی عملدرآمد نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے طاقتور ملک کے لیے کردار ادا کرتے ہیں، ہم نے امریکن جہاد کو پروموٹ اور قوم کے بچوں کو استعمال کیا، اس کے بدلے لاکھوں ڈالر پاکستان میں آئے ہیں۔
ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں دس فیصد دہشت گردی، باقی 90 فیصد دماغی دہشت گردی ہے، نیشنل ایکشن پلان بہترین کاغذ کا ٹکڑا لیکن کبھی عملدرآمد نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کل کا کسی کو نہیں پتا کون اپوزیشن، کون حکومت میں ہوگا، دہشت گردوں کو رہا کیا گیا کیا وہ سہولت کار ہے یا نہیں؟۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں 9سال بعد پولیو کیس رپورٹ