یوٹیلیٹی سٹورز بند کا فیصلہ

یوٹیلیٹی سٹورز بند کا فیصلہ افسوسناک اور ظالمانہ ہے ،پیپلز پارٹی

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک اور ظالمانہ ہے ۔
اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ عوام کی ضروریات کے پیش نظر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پچاس سال قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے کرنے سے پہلے غور و فکر ،بحث اور عوامی مشکلات کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت کا ملک کے لوگوں کو سستی اشیا خوردونوش فراہم کرنے کیلے ریلیف کا کوئی اور ادارہ نہیں ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ اگر حکومت واقعی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو اس فیصلے کو فوری طور پرواپس لے۔
واضح رہے کہ 23 اگست کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت صنعت و پیداوار کے اجلاس میں سیکریٹری صنعت و پیدوار نے انکشاف کیا تھا کہ رائٹ سائزنگ کے تحت وفاقی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا سوچ رہی ہے اور اس حوالے سے کمیٹی کے فیصلے کابینہ کو منظوری کے لئے بھیجے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  لبنان پر بمباری جاری، مزید 72شہید ، 5لاکھ افراد کی نقل مکانی