download 11 1

وزیر اعلی کا کورونا سے متاثر ہ مشتاق غنی، سمیرہ شمس اور عائشہ بانو کی صحت یابی نیک خواہشات کا اظہار

پشاور: وزیراعلی محمود خان کا کورنا سے متاثر اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی،  اراکین صوبائی اسمبلی سمیرہ شمس اور عائشہ بانو کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار ، وزیر اعلی کا کورنا سے متاثرہ دیگر تمام سیاسی و سماجی شخصیات، طبی عملے، سرکاری اہلکار اور عام شہریوں کی بھی جلد صحتیابی کے لئے دعا،

وزیر اعلی کا کورنا کے بڑھتے ہو ئے کیسز پر اظہار تشویش،عوام سے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل، وزیر اعلی محمود خان کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ سختی کرنے پر مجبور ہوگی،

مزید پڑھیں:  خانپور ڈیم بھر گیا، سپیل ویز کسی بھی وقت کھولے جا سکتے ہیں، انتظامیہ

جن عوامی مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی ان کو بند کر دیا جائے گا،  عوام کو درپیش مشکلات کے باعث لاک ڈاون میں مشروط نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، معمولات زندگی کو چلانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے علاوہ کوئی اور طریقہ نہیں، عوام مسلے کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،

مزید پڑھیں:  لیموں انسانی صحت کیلئے مفید، یہ دماغی صحت کیساتھ وزن بھی کم کرے

جب تک یہ وبا ختم نہیں ہوتی ہمیں اس کے ساتھ جینا ہوگا، تاجر، ٹرانسپورٹر اور کاروباری حضرات ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، ہماری معمولی غفلت بھی ہمیں بڑی مشکل سے دوچار کر سکتی ہے۔