اورکزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ

اورکزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: اورکزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اپر اورکزئی کے علاقہ ماموزئی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کے فائرنگ کرکے سوشل ورکر راضی خان کو گھر کے سامنے قتل کر دیا ۔
واقعے کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس نے واقعے کے فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ۔
مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

مزید پڑھیں:  لبنان: اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد31تک پہنچ گئی