news 1563946976 5376

سینیٹر روبینہ خالد کا وزیراطلاعات اجمل وزیر کے بیان پرسخت ردعمل

پشاور: پیپلز پارٹی خیبر پختون خواہ کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد کا کے پی کے کے وزیراطلاعات اجمل وزیر کے بیان پر سخت ردِ عمل میں کہنا تھا کہ کے پی حکومت کے ترجمان جھوٹ بولنے میں سب کو مات دے گئے ہیں ، ان کا کام صرف آچھائی کی رپورٹ دینا اور یس سر کہنا ہے ،

مزید پڑھیں:  پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی

ان کا مزید کہنا تھاکہ کیا موصوف بتانا پسند کریں گے کہ ان کے وزیر اعلی نے این ایف سی ایوارڈ کے اربوں روپے کے بقایاجات کا وفاق سے کبھی مطالبہ کیا ؟ ، اس طرح کے بے سروپا بیانات سے صوبائی تعصب پھیلانے کی کوششیں پہلے بھی ناکام رہی ہیں اور اب بھی ناکام رہیں گی ، قباہل جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے اور ان کے حق کی بات کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سینیٹرروبینہ خالد نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی اور وفاقی حکومتیں ناکامیوں کا مجموعہ بن چکی ہیں ، حکومتی ترجمان سابقہ حکومتوں پر الزام لگا کر اپنی ناکامی نہیں چھپاسکتے۔