اینٹی ڈپریسنٹس کے مزید فوائد سامنے آگئے

یک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اینٹی ڈپریسنٹس ادویات یادداشت اور سوچنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکتی ہیں۔
محققین کی رپورٹ کے مطابق کچھ مریضوں نے Lexapro نامی اینٹی ڈپریسنٹس دوا لینے کے بعد دماغی ٹیسٹوں میں بہتر نتائج کا تجربہ کیا۔
Biological Psychiatry نامی جریدے میں حال ہی میں شائع ہونے والے نتائج کے مطابق دوا دماغ میں 5HT4 ریسیپٹر نامی سیروٹونن ریسیپٹر کو متاثر کرتی دکھائی دیتی ہے۔
محققین نے اپنے نوٹس میں کہا کہ سیروٹونن کو اچھا محسوس کرانے والا ہارمون قرار دیا گیا ہے۔ دماغ میں سیرٹونن کی اعلیٰ سطح صحت مندی کے احساس میں حصہ ڈالتی ہے اور اسے طبی ڈپریشن کو کم کرنے کے لیے پایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لیموں انسانی صحت کیلئے مفید، یہ دماغی صحت کیساتھ وزن بھی کم کرے
کیٹاگری میں : صحت