افغانستان میں بلی کو عورت سے

افغانستان میں بلی کو عورت سے زیادہ حقوق حاصل ہیں، میریل سٹریپ

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ اداکارہ میریل سٹریپ نے اقوام متحدہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج افغانستان میں بلی کو عورت سے زیادہ حقوق اور آزادی حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک بلی اپنے گھر کے سامنے سیڑھی پر بیٹھ سکتی ہے اور چہرے پر دھوپ محسوس کر سکتی ہے، تاہم افغانستان میں لڑکی کو اتنے بھی حقوق حاصل نہیں، آج افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے پارک بند کر دیئے گئے ہیں۔
نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر افغانستان کے مستقبل میں خواتین کی شرکت کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں انہوں نے متعدد ممتاز افغان خواتین کارکنوں کے ساتھ شرکت کی۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کابل میں پرندہ گا سکتا ہے، لیکن ایک لڑکی نہیں، یہ غیر معمولی اور قدرتی قانون کو دبانا ہے۔
طالبان نے افغانستان میں خواتین، جو کہ کل آبادی کا نصف ہیں، کے ہائی سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ یہ ملک پر اپنے 90 کی دہائی کی حکمرانی کو دُہراتے ہوئے خواتین کو کام کرنے سے بھی روکتے ہیں۔
ہالی ووڈ اداکارہ میریل سٹریپ نے اقوام متحدہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج افغانستان میں بلی کو عورت سے زیادہ حقوق اور آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم:پی ٹی آئی اورجے یوآئی کا مشترکہ مسودہ تیار کرنےکا فیصلہ