الیاس بلور گروپ کا راج برقرار

سرحد چیمبر آف کامرس میں الیاس بلور گروپ کا راج برقرار،سرحد بزنس الائنس کو شکست

ویب ڈیسک: سرحد چیمبر آف کامرس میں الیاس بلور گروپ کا راج برقرار، کارپوریٹ کی تمام 10نشستوں پر کامیابی اور 10ایسوسی ایٹ پر واضح برتری حاصل کرلی ۔
سرحد چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں بزنس مین فورم نے سرحد بزنس الائنس کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
چیمبر انتخابات میں کارپوریٹ کی تمام 10نشستوں پر کامیابی اور 10ایسوسی ایٹ پر واضح برتری نے سرحد چیمبر میں الیاس بلور گروپ کی کامیابی کی مہر ثبت کردی ۔
الیاس بلور گروپ نے کارپوریٹ میں تمام 10نشستیں اپنے نام کرلیں ۔
عباس فواد عظیم نے سب سے زیادہ 258 ووٹ حاصل کئے اسی طرح جنید الطاف نے 256، آفتاب اقبال نے 249، حسن زاہدین نے 247، فضل مقیم خان نے 242، عباس ناصر نے 238، اشفاق احمد نے 231، سجاد ظہیر نے 230، ضیاالحق سرحدی نے 227 اورصابر احمدبنگش نے 224 ووٹ حاصل کئے ہیں ۔
آخری اطلاعات آنے تک ایسو سی ایٹ میں بزنس مین فورم کے امیداروں عبدالجلیل جان، عبدالنصیر، مجیب الرحمن، صدام حسین، سیف اللہ، شمس الرحیم، گل زمان، شہریار خان، سلطان محمد اور محمد ندیم رئوف نے واضح برتری حاصل کرلی تھی ۔
تمام 20نشستوں پر الیاس بلور گروپ کے بزنس مین پینل نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے ۔

مزید پڑھیں:  تعلیمی اداروں کی نجکاری، مطالبات کے حق میں سرکاری ملازمین کا احتجاج