دہشتگردوں کا 3 اطراف سے حملہ

پشاور، پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا 3 اطراف سے حملہ ناکام

ویب ڈیسک: پشاور اور خیبر کے سنگم پر واقع سخی پل پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا 3 اطراف سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق حملہ کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے مابین بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جھڑپ کے دوران جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیسذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے،
واقعہ کے بعد پولیس نے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔
یاد رہے کہ پشاور اور خیبر کے سنگم پر واقع سخی پل پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا 3 اطراف سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل امریکی حمایت پر ہی حملے جاری رکھے ہوئے ہے، عباس