ورسک روڈ پر 52جدید کیمرے نصب

دہشتگردی روکنے کیلئے ورسک روڈ پر 52جدید کیمرے نصب

ویب ڈیسک: دہشتگردی روکنے کیلئے ورسک روڈ پر 52جدید کیمرے نصب ، ان کیمروں کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ بھی منسلک کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر جرائم کی روک تھام اور دہشتگردوں کی جانب سے حالیہ تخریب کاری کی واردات کے پیش نظر حساس مقامات سمیت دیگر علاقوں میں 52جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔
ان کیمروں کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ بھی منسلک کردیاگیا ہے جس کے ذریعے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائےگی۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف ذوالفقار نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ورسک روڈ پر کباپیان کے علاقے سے لے کر متھرا اور شگئی تک مختلف مقامات پر 52ایچ ڈی اورجدید خودکار کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
کیمروں کی تنصیب کباپیان، بابوگھڑی چوک اورشگئی سمیت دیگر حساس مقامات ،شاہراہوں، چوکوں اورگنجان آبادعلاقوں میں کی گئی ہے تاکہ ان مقامات کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے۔
پولیس حکام نے مزید بتایاکہ ان کیمروں کو تھانہ شرقی میں واقع کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جہاں سے ان کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔
انہوں نے بتایاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی شہر میں جرائم کو روکا جاسکتا ہے۔
ورسک روڈ پر حالیہ عرصے میں تخریب کاری کے واقعات بھی پیش آئے ہیں اور گزشتہ ماہ پیربالا کے مقام پر پولیس وین کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا تھا۔کیمروں کی تنصیب سے ان علاقوں میں راہزنی و دیگرجرائم کو قابو کیا جاسکے گا اور وارداتوں میں ملوث افراد کی نشاندہی ہوسکے گی۔
یاد رہے کہ دہشتگردی روکنے کیلئے ورسک روڈ پر 52جدید کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں ، ان کیمروں کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ بھی منسلک کردیاگیا۔ کیمروں کی تنصیب کباپیان، بابوگھڑی چوک اورشگئی سمیت دیگر حساس مقامات ،شاہراہوں، چوکوں اورگنجان آبادعلاقوں میں کی گئی ہے تاکہ ان مقامات کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف