ظاہر شاہ طورو کا امیر مقام

پشاور، ظاہر شاہ طورو کا امیر مقام کو 5 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا امیر مقام کو 5 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے بے بناد الزام لگا کر میری ساکھ کو نقصان پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے وفاقی وزیر امیر مقام کو 5کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔
ظاہر شاہ طورو کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیر مقام نے 3 اگست کی پریس کانفرنس میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے، اس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیر مقام 14 دن کے اندر معافی مانگیں بصورت دیگر ہرجانہ ادا کرنے اور قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔
صوبائی وزیر خوراک کی جانب سے قانونی نوٹس میں امیر مقام کو 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج نے لبنان پر زمینی حملے کی تیاری شروع کردی