شہبازشریف کی محمود عباس سے ملاقات

شہبازشریف کی محمود عباس سے ملاقات، فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار

ویب ڈیسک: شہبازشریف کی محمود عباس سے ملاقات نیویارک میں ہوئی جہاں دیگر ممالک کے سربراہان اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں سرکت کیلئے موجود ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات میں عالمی برادری سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنا ہوگی۔
شہباز شریف کی محمود عباس سے ملاقات نیویارک میں ہوئی، اس موقع پر غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اسرائیل فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہا ہے، فلسطینی عوام پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ایک سال میں 41 ہزار مظلوم فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، ان کے گھر تباہ کیے گئے۔
فلسطینی صدر سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ صہیونی فورسز نے شہر، دیہات، ہسپتالسب تباہ کر دیئے، تاریخ نے ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سب اکھٹے ہوکر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام عالم فلسطین کی آزاد ریاست کی تکمیل یقینی بنائے کیونکہ آزاد فلسطین کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ اگر مسئلہ فلسطین کو مزید طوالت دی گئی تو اس سے دنیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی قربانیاں، صبر اور استقامت رائیگاں نہیں جائے گا اور ایک وقت آئے گا کہ آزاد فلسطین کا قیام ظہور پذیر ہو گا۔
فلسطین کے صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان ابتدائی دور 1948 سے پہلے فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کے لیے جتنا ممکن ہوا فلسطینیوں کی مدد کی۔
شہبازشریف کی محمود عباس سے ملاقات نیویارک میں ہوئی جہاں دیگر ممالک کے سربراہان اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں سرکت کیلئے موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  آل پاکستان تعلیمی بورڈز گرلز والی بال ٹیم نے باکو کلب کو ہرا دیا