کوہاٹ یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیاں

کوہاٹ یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیاں، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک: کوہاٹ یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیاں اور دیگر امور کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ 62ویں سینڈیکیٹ اجلاس میں کیا گیا۔ ایک ریٹائرڈ جج سمیت 6 ارکان پر مشتمل کمیٹی گزشتہ سال مختلف بھرتیوں کیلئے منعقدہ سکریننگ ٹیسٹ میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کرے گی ۔
کوہاٹ یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیاں ایسا معاملہ ہے کہ جس کی چھان بین ضروری قرار دیدی گئی ہے اور اس سلسلے میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے معاملہ دیکھا جا رہا ہے۔
سینڈیکیٹ اجلاس کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے بعد کمیٹی اپنی تجاویز وائس چانسلر کے پاس جمع کروائے گی۔
کوہاٹ یونیورسٹی میں اقرباء پروری اور بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کے حوالے رپورٹ گزشتہ سال اکتوبر میں مشرق ٹی پر نشر ہوئی تھی ۔
مشرق ٹی وی پر رپورٹ نشر ہونے کے بعد 247 مشتہر آسامیوں پر بھرتی روک دی گئی تھی، اس رپورٹ میں غیر ضروری اور میرٹ کیخلاف بھرتیوں پر یونیورسٹی کے دیوالیہ ہونے کے خدشات ظاہر کئے گئے تھے۔
مشرق ٹی وی کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس طرح ایک غیر معروف ٹیسٹنگ ایجنسی کو اقرباء پروری کی بنیاد پر ٹھیکہ دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  فلسطین و لبنان میں اسرائیلی جنگ کی پشت پناہی امریکا کر رہا ہے، خامنہ ای