الیکشن کمیشن کا پھر سپریم کورٹ

مخصوص نشستوں پر وضاحت، الیکشن کمیشن کا پھر سپریم کورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں پر وضاحت کیلئے الیکشن کمیشن کا پھر سپریم کورٹ سے رجوع اور اس دوران ترمیمی آرڈیننس پر رہنمائی بھی لی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ دو بار اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کر چکی ہے، تاہم اس کے باوجود اب دوبارہ الیکشن کمیشن نے وضاحت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ آنے کے بعد عدالتی فیصلے پر رہنمائی کی جائے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جب 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر وضاحت مانگی گئی تھی تب نیا ایکٹ موجود نہیں تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کی صورت میں اب نیا قانون بنا دیا ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ بتایا جائے پارلیمنٹ کے قانون پر عملدرآمد کریں یا سپریم کورٹ کے فیصلے پر۔
یاد رہے 23 ستمبر کو سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا، اس فیصلے میں الیکشن کمیشن کو دوبارہ حکم دیا گیا تھا کہ وہ مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو نوٹیفائی کرے۔
اب ایک بار پھر سے مخصوص نشستوں پر وضاحت کیلئے الیکشن کمیشن کا پھر سپریم کورٹ سے رجوع، اس میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا ہے کہ بتایا جائے عدالت کا حکم مانا جائے یا پارلیمنٹ کا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کی صورت میں اب نیا قانون بنا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ آنے کے بعد عدالتی فیصلے پر رہنمائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  منی پور فسادات میں مودی سرکاری کا غیر سنجیدہ رویہ کارفرما