ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں سرکاری ملازمین نے پنشن کٹوتی اور سکول پرائیویٹائڑیشن مسترد کر دی۔
سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، گورنمنٹ ہائی سکول سے جہانگیرہ روڈ و امن چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔
ملازمین نے اساتذہ کی ای ٹرانسفر، پنشن کٹوتی اور سکولوں کو پرائیویٹائڑیشن کو مسترد کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری ملازمین کو بے جا تنگ کر رہی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے، حکومت فوری اپنے فیصلے واپس لے کر ہمارے مطالبات حل کرے۔
مظاہرین نے کہا کہ موجودہ حکومت ہمارے ساتھ مکمل نا انصافی کر رہی ہے، اپنے مطالبات کے حل تک بھرپور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments